ابنا: عراقی ذرائع کے حولے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں مسافر بس اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں بس میں آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے 27مسافر ہلاک ہوگئے۔
کرکوک ٹریفک پولیس ڈائریکٹر برگیڈئر جنرل سلار کے مطابق بس بغداد سے جنوبی شہر اربیل جا رہی تھی جبکہ بس میں بچوں اور خواتین سیمت 24سے زائد مسافر سوار تھے، حادثہ کرکوک کے شمال مغرب میں 30کلو میٹر کے فاصلے پر پیش آیا انہوں نے بتایا کہ مسافر بس سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں بس میں آگ بھڑک آٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بس اور کار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا حکام کے مطابق حادثہ کے نتیجہ میں بس میں سوار بچوں اور خواتین سمیت 24افراد جبکہ کار میں سوار 3افراد جھلس کر ہلاک ہوگئےہیں. ............
/169